ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے لیڈروں کے خیالات مجرموں جیسے:سدرامیا

بی جے پی کے لیڈروں کے خیالات مجرموں جیسے:سدرامیا

Thu, 19 Apr 2018 11:47:36    S.O. News Service

بنگلورو 18اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی )کرناٹک کی 224اسمبلی نشستوں پر 12مئی کوہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں حکمران جماعت کانگریس اور بی جے پی کے درمیان الفاظ کی جنگ شروع ہوچکی ہے ۔آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے اصل اپوزیشن جماعت بی جے پی کو مجرمین کی پارٹی قرار دیا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مجرموں کی پارٹی ہے تاہم ان میں تمام مجرم نہیں ہیں لیکن ان کی سوچ مجرموں جیسی ہے ۔وزیراعلی نے مرکزی وزیراننت کمار کے حادثہ کے پس پردہ سازش کے پہلو کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہاکہ ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔


Share: